۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا ارشد مدنی

حوزہ/ مولانا ارشد مدنی کی جمعیت علمائے ہند آج لا کمیشن کو اپنی رائے بھیجے گی، کہا گیا ہے کہ مسلمان ایسے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی کو لے کر تحریک بہت تیز ہے، لاء کمیشن نے تمام مذہبی فرقوں اور عام لوگوں سے یو سی سی پر رائے طلب کی ہے، اس معاملے میں جمعیت علماء ہند (ارشد مدنی دھڑے) نے لا کمیشن کو دینے کے لیے اپنی رائے تیار کی ہے، جسے آج لا کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعیت علماء ہند نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ مذہب سے متصادم ہے، ایسے میں لاء کمیشن کو تمام مذاہب کے ذمہ داروں کو بلا کر بات کرنی چاہئے اور تال میل قائم کرنا چاہئے۔

مولانا ارشد مدنی کی جمعیت علمائے ہند لاء کمیشن کو جو رائے بھیجے گی، اس کے مطابق مسلمان ایسے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہو، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنی شریعت کے خلاف نہیں جا سکتا۔

جمعیت علماء ہند کی طرف سے تیار کردہ ایک رائے میں کہا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ آئین میں موجود مذہب پر عمل کرنے کی آزادی کے خلاف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .